کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی مقامی عدالت میں ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس عدالت میں چالان جمع کرادیا۔ پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین کے ڈرائیور عباس کو ڈکیت قرار دیدیا گیا۔
سٹی کورٹ میں ڈیفنس مبینہ پولیس مقابلے کا چالان جمع کرادیا گیا۔ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء لیلیٰ پروین کے ڈرائیور عباس کو ڈکیت قرار دے دیا۔
چالان کے متن میں کہاگیا 27 نومبر کو ڈیفنس فور فیز گزری گشت پر مامور تھے۔۔ایک مشکوک گاڑی سے ملزمان اتر کر قریبی بنگلے میں داخل ہوئے۔۔بنگلے سے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔
پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ سے 5 ملزمان زخمی ہوگئے۔ چار ملزمان عباس،غلام مصطفی،محمد عابد اور چوتھے نے اپنا نام ریاض بتایا۔ ایک ملزم جو شدید زخمی تھا وہ اپنا نام نہیں بتا سکا ہے۔
ہلاک ملزمان کے ہاتھوں میں ایک ایک 30 بور پستول برآمد ہوا تھا۔ ڈرائیور عباس سمیت پانچوں ملزمان کیخلاف پولیس مقابلے،اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ پولیس نے مقدمات سی کلاس کرانے کی رپورٹ جمع کرادی۔