کراچی: ہنڈا سوک گینگ گھریلو ماسیوں کا منظم نیٹ ورک چلارہا تھا، وکلاء پینل بھی بنا رکھا تھا

Published On 27 January,2021 12:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی شارع فیصل پولیس کے ہاتھوں گرفتارہنڈا سوک گینگ نے بڑے انکشافات کئے ہیں جن کے مطابق گرفتار ملزمان گھریلو ماسیوں کا منظم نیٹ ورک چلارہے تھے، گینگ نے وکلاء کا پینل بھی بنا رکھا تھا جو رہائی کا انتظام کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق بائیس جنوری کو پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزمان گھریلو ماسیوں کا منظم نیٹ ورک چلارہے تھے۔ ماسیوں کے ذریعے مخصوص اوقات میں واردات انجام دیتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان وارداتوں میں ذاتی ہنڈا سوک اور کرولا گاڑی کا استعمال کرتے تھے۔ دنیا نیوز نے مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ ہنڈا سوک گینگ نے باقاعدہ وکلاء پینل بنا رکھا تھا، بڑے سے بڑے کیس میں گرفتاری کے بعد تین ماہ میں رہا ہوجاتے تھے۔ گلستان جوہر میں ون فائیو نے گھیراو کیا تو ملزمان برابر والے بنگلے میں چھپ گئے۔ دو گھنٹے بعد پولیس اور عوام کے چلے جانے کے بعد اطیمنان سے فرار ہوئے۔ گلبرگ اور تیموریہ پولیس نے بھی ملزمان کو شناخت کرلیا۔ ملزمان میں وسیم عرف کمانڈو ،جاوید شفیق اور امین شامل تھے۔
۔
 

Advertisement