کاہنہ کے قریب کریانہ سٹور پر ڈکیتی، ڈاکو دکاندار اور گاہک سے نقدی لوٹ کر فرار

Published On 27 January,2021 03:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کاہنہ کے قریب کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات میں چار ڈاکو دکان کے مالک اور گاہک سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

کاہنہ کے قریب کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی بڑی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے واردات کے لیے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل استعمال کی ہے اور لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چاروں ڈاکوؤں نے ماسک پہن رکھے تھے۔

ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور شہری کی درخواست کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔
 

Advertisement