لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے ہسپتال میں 20 سالہ طالبہ کی لاش چھوڑ کر بھاگنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے شورکوٹ سے دو ڈاکٹرز، ایک نرس اور 2 ڈسپنرز گرفتار کر لئے۔
لاہور میں 20 سالہ لڑکی کی ہلاکت کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، جھنگ اور لاہور پولیس نے شورکوٹ کے علاقے میں کارروائی کر کے نجی ہسپتال کے دو ڈاکٹر ایک نرس اور 2 ڈسپنرز گرفتار کر لئے، حراست میں لئے گئے پانچوں ملزمان کو لاہور منتقل کردیا گیا۔
شورکوٹ کے نجی ہسپتال میں طالبہ کا اسقاط حمل کیا گیا تھا تاہم حالت بگڑنے پر ملزم لڑکی کولاہور لے گیا، طالبہ کے دم توڑنے پر ملزم لاش نجی ہسپتال میں چھوڑ گئے۔