ایک منٹ میں سب سے زیادہ پاپ کارن کیچ کرنے کا ریکارڈ

Published On 28 January,2021 09:30 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) امریکی شہری نے ایک منٹ کے اندر منہ سے سب سے زیادہ پاپ کارن کیچ کرنے کا ریکارڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق انوکھا کام کر کے دنیا میں نام بنانے والے افراد کچھ بھی کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کر انے کے خواہش مند ہیں،اسی طرح کا ایک انوکھا ریکارڈ امریکا کے شمال مغربی حصے میں واقع ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے شہری نے اپنے پڑوسی کی مدد سے بنایا۔امریکی شہری نے ایک منٹ کے اندر منہ سے سب سے زیادہ پاپ کارن کیچ کرنے کا ریکارڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کا پڑوسی تھوڑے فاصلے سے پاپ کارن پھینک رہا تھا اور وہ منہ سے انہیں پکڑ رہے تھے ۔ڈیوڈ رش نے ایک منٹ میں 54 پاپ کارن منہ سے کیچ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج 37 ریکارڈ برابر کردئیے ۔امریکی شہری اس سے قبل بھی 150 بار مختلف انوکھے کام کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرواچکا ہے ۔