پارکس میں رکھے ڈبے کس لیے؟ جان کر عوام حیران رہ جائینگے

Published On 28 January,2021 04:43 pm

برلن: (ویب ڈیسک) جرمن سے ایک خبر آئی ہے جہاں پر حکومت نے زبردست اقدام اٹھاتے ہوئے عوام کے دل جیت لیے ہیں، ایک شہر میں بے گھر افراد کے لیے پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر سلیپنگ پوڈز نصب کر دیئے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بے مثال کام جرمن شہر اولم (Ulm) کی انتظامیہ نے کیا ہے۔ پوڈز کو ’اولمر نیسٹ‘ (Ulmer Nest)کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ’گھونسلے‘سردی کے موسم میں بے گھر افراد کے آرام کرنے کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پوڈز لکڑی اور سٹیل سے بنائے گئے ہیں۔ مقامی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ پوڈز اتنے بڑے ہیں کہ ان میں بیک وقت دو لوگ آرام کر سکتے ہیں۔ ان پوڈز کو استعمال کرنے کے لیے لوگوں کو کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان پوڈز کو سنسرز کے ذریعے ایک نیٹ ورک سے منسلک کیا گیا ہے۔انہی سنسرز کے ذریعے پوڈز کے ساتھ درپیش آنے والے کسی بھی مسئلے سے انتظامیہ کو آگاہی رہے گی اور انہیں بروقت ٹھیک کیا جا سکے گا۔ا س کے علاوہ یہ بھی معلوم رہے گا کہ کب کون سا پوڈ استعمال ہو رہا ہے۔
 

Advertisement