لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ لاہور کی ثقافت کے دیوانے نکلے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جرمن سفیر نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں کی تصاویر شیئر کیں۔
تصویریں شیئر کرنے کے بعدبرن ہارڈ نے لکھا کہ لاہور کا اندرون شہر اور اس کی تاریخی ثقافت دیکھ کر بہت اچھا لگا، مغل دور کی عظیم الشان وزیرخان مسجد کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پہلی بار خطائی اور آلو نان کھانے کا موقع ملا۔ دونوں بہت ذائقہ دار تھیں! امید ہے میں مزید خوبصورت مقامات کی سیر کا موقع ملے گا۔
#لاہور کا اندرون شہر اور اس کی تاریخی ثقافت دیکھ کر بہت اچھا لگا! مغل دور کی عظیم الشان وزیرخان مسجد کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا۔ پہلی بار خطائی اور آلو نان کھانے کا موقع ملا۔ دونوں بہت ذائقہ دار تھیں! امید ہے میں مزید خوبصورت مقامات کی سیر کا موقع ملے گا!#BeautifulPakistan pic.twitter.com/Gz0KboEgZ0
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) January 26, 2021