لاس اینجلس:(روزنامہ دنیا) لاس اینجلس پولیس کو ایک لفافہ موصول ہوا ہے جس میں محکمے کی 60 سالہ پرانی ہتھکڑی ایک معذرت خواہانہ خط اور 100 ڈالر کے ساتھ واپس کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہتھکڑی لوٹانے والے شخص نے بتایا کہ اب اس کی عمر 74 برس ہے اور وہ نانا اور دادا بن چکا ہے ۔ وِسٹا کے علاقے میں رہنے والے شخص نے لکھا کہ 60 سال پہلے باب بِگ بوائے ریسٹورنٹ کے اطراف پولیس افسر سے یہ ہتھکڑی گرگئی تھی جسے اس نے اٹھالیا تھا اور تب سے اب تک وہ اسی کے پاس تھی۔مجھے غلطی کا احساس ہے کہ میں نے ہتھکڑی اٹھالی اور اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا اور اب شرمندگی کا احساس ہے۔
76 سالہ شخص نے یہ بھی کہا کہ وہ اس اہم ادارے کو 100 ڈالرکی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔ جواب میں پولیس نے ٹویٹ میں کہا کہ جب بھی کوئی درست کام کیا جائے تو تب بھی اسے تاخیر نہیں سمجھنا چاہیے ۔