مقناطیس کھانے کا تجربہ کر کے جان خطرے میں ڈال لی

Published On 10 February,2021 09:50 am

مانچسٹر:(روزنامہ دنیا) برطانیہ میں مقناطیس کھا کر چیزیں اپنے جسم سے چپکانے کی خواہش نے بچے کی جان خطرے میں ڈال دیتاہم ڈاکٹروں نے بروقت اس کی جان بچا لی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے رائلی نے تجربے کیلئے مقناطیس نگلے تھے تاکہ معلوم ہو سکے کہ دھات کی چیزیں اس کے پیٹ پر چپکتی ہیں یا نہیں۔سائنسی تجربات میں دلچسپی رکھنے والے بچے نے تجربے کیلئے 54 مقناطیس نگل لئے تھے ، جس کے باعث اس کی جان خطرے میں پڑ گئی ۔

معاملے کا پتا اس وقت چلا جب مقناطیس کھانے کے بعد 4 دن گزرنے پر بھی دھات کی چیزیں جسم سے نہ چپکیں تو لڑکے نے اپنی والدہ کو بتا دیا کہ اس نے غلطی سے مقناطیس نگل لئے ہیں۔لڑکے کی ماں یہ سن کر گھبرا گئی اور اسے ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ایکسرے کئے اور پیٹ اور آنتوں میں مقناطیس کے 54 طاقت ور کھلونے دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔
 

Advertisement