12 لاکھ ڈالرز جیتنے والا خوش نصیب کئی ماہ بے خبر رہا

Published On 09 February,2021 10:56 am

کینبرا:(روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں ایک شخص اپنی 12 لاکھ ڈالرز کی لاٹری نکل آنے سے 3 ماہ تک بے خبر رہا،خبر ہونے پر اسے بے حد تعجب اور خوشی ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کینبرا کے رہائشی اس شخص نے گزشتہ برس اکتوبر میں یہ لاٹری ٹکٹ خریدا تھا اور گھر کے ایک دراز میں رکھ کر بھول چکا تھا۔3 ماہ بعد اس نے یونہی ٹکٹ کا نمبر چیک کیا تو اسے علم ہوا کہ وہ 12 لاکھ ڈالرز جیت چکا ہے ۔

مذکورہ شخص نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اسے 10 سال سے لاٹری ٹکٹ خرید کر رکھنے کی عادت ہے لیکن مصروفیت کے سبب وہ باقاعدگی سے ان کے نمبر چیک نہیں کر پاتا۔اس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 12 لاکھ ڈالرز دراز میں یونہی پڑے رہے اور مجھے خبر تک نہ ہوئی۔اس کا کہنا ہے کہ اس رقم نے اسے فکر معاش سے آزاد کردیا ہے ۔
 

Advertisement