لاہور:(روزنامہ دنیا) خواتین کو صبح صبح بچوں کو سکول بھجوانے کے کے دوران ان کی یہ ضد بھی پوری کرنی پڑے کہ وہ انڈا زردی کے بغیر کھائیں گے توجلدی جلدی کام نمٹانے کی جلدی میں ماؤں کو یہ کام بہت دشوار محسوس ہوتا ہے بلکہ زردی کو چمچ سے نکالنے میں کئی منٹ بھی ضائع ہو جاتے ہیں لیکن ہم آپ کو زردی علیحدہ کرنے کا بہت ہی آسان طریقہ بتاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈے کو تین مراحل یعنی چھلکا، سفیدی اور زردی میں تقسیم کیا جاتا ہے،اگر آپ انڈے کو ابال کر کھاتے ہیں تو زردی کو آسانی سے علیحدہ کیا جاسکتا ہے ۔لیکن اگرآپ کو فرائی انڈا درکار ہے اور وہ بھی بغیر زردی کے تو اس کیلئے سفیدی اور زردی کو علیحدہ علیحدہ کرنا ہو گااورآپ اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ اس کام میں کم از کم پانچ سے دس منٹ کا وقت اس کام میں لگ جاتا ہے۔
مگر اب اس کا آسان طریقہ سامنے آیا ہے ،اس کیلئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک پیالے میں انڈے کو توڑ کر ڈالنا ہے اور پھر خالی بوتل کو دبا کر زردی کے پاس لے جانا ہے جس کے بعد زردی خود بہ خود بوتل میں چلی جائے گی، یوں آپ مشکل کام آسانی کے ساتھ چند سیکنڈ میں انجام دے سکتے ہیں۔