بنگلورو: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست کرناٹک کے گاؤں میں ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کو سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔
انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے گاؤں بیلی نیلے میں چیتے نے کتے پر حملہ کیا تو وہ اپنی جان بچانے کیلئے بھاگتا ہوا گھر آیا اور باتھ روم میں چھپ گیا۔
Sharing a video I received from the spot. After the leopard and dog were spotted inside the toilet in the morning, curious passers-by joined forest department officials to figure out how to catch the leopard and release it to the forest. pic.twitter.com/9dLzlxTUOO
— Prajwal (@prajwalmanipal) February 3, 2021
چیتا بھی کتے کے ساتھ ساتھ باتھ روم میں گیا جس کے بعد گھر والوں نے باتھ روم کا دروازہ بند کر دیا۔ دروازہ بند ہونے کے بعد چیتا خوفزدہ ہوا اور ایک کونے میں بیٹھ گیا اور پھر دونوں اندر ہی بیٹھے رہے۔
بھارت میں محکمہ جنگلات سے وابستہ افر کسوان نے باتھ روم میں بند کتے اور چیتے کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں علیحدہ علیحدہ کونوں میں سہمے بیٹھے تھے۔
A video of the survivor! pic.twitter.com/ya9AqvrQRB
— Prajwal (@prajwalmanipal) February 3, 2021
کسوان نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کاندانا کے علاقے کاڈابا میں پیش آیا۔ بعد ازاں محکمہ جنگلات کے رضاکاروں نے چیتے کو ریسکیو کیا اور اُسے باتھ روم سے نکال کر دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا۔