چین میں اسپرنگ فیسٹیول کی تیاریاں، ریہرسل میں سیکڑوں فنکاروں نے حصہ لیا

Published On 04 February,2021 01:47 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں اسپرنگ فیسٹیول کی تیاریاں جاری ہیں، نئے چینی سال کے آغاز پر بڑے پیمانے پر جشن منایاجاتا ہے۔

بیجنگ کے اسٹوڈیو میں ہونے والی ریہرسل میں سیکڑوں فنکاروں نے حصہ لیا۔ روایتی اور قبائلی ملبوسات پہنے بچے اور خواتین مرکزِ نگاہ بنے رہے۔ نئے چینی سال کا آغاز 12 فروری سے ہو رہا ہے اس موقع پر بڑے پیمانے پر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور جشن منایا جاتا ہے۔

چینی عوام اس فیسٹیول کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں، مزے مزے کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں، خواتین رنگ برنگے ملبوسات پہنتی ہیں جبکہ بچوں کو تحفے دیئے جاتے ہیں۔ چینی کلچر میں بوڑھے افراد کو خصوصی ادب اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، نئے سال کی خوشیوں میں خاندان کے بزرگوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ چینی قوم کی بڑی تعداد عبادت گاہوں کا بھی رخ کرتی ہے اور نئے سال میں خوشیوں اور ترقی کیلئے رسومات ادا کی جاتی ہیں۔