بگوٹا:(روزنامہ دنیا) کولمبیا میں ایک ڈاکٹر کی سرجری کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ مریض کے حلق سے 7 انچ لمبی مچھلی نکال رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں ایک شخص کے ساتھ مچھلی پکڑنے کے دوران پیش آیا، 24 سالہ شخص مچھلی پکڑنے دریا پر پہنچا۔ایک مچھلی اس کے کانٹے میں پھنسی تو اس نے اسے پانی سے نکال کر اپنے ہاتھ میں پکڑا، اتنے میں دوسری مچھلی بھی کانٹے میں پھنس گئی۔
مذکورہ شخص دوسری مچھلی کو بھی چھوڑنا نہیں چاہتا تھا چانچہ اس نے پہلی مچھلی کو اپنے منہ میں رکھنا چاہا، لیکن اسی وقت مچھلی زور لگا کر آگے کی طرف گئی اور پھسل کر اس کے حلق میں پھنس گئی۔24 سال شخص قریبی ہسپتال کی طرف بھاگا لیکن وہ ڈاکٹرز کو کچھ بتا نہیں پارہا تھا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے فوری طور پر اس کا سکین کیا اور سکین دیکھنے کے بعد ایک مختصر سرجری کر کے اس کے حلق سے مچھلی نکا لی۔