نیو یارک: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر بزرگ افراد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں 'ڈرم ایکسرسائز' کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں بزرگ شہریوں کی توانائی اور جوش و خروش کو دیکھ کر لوگ خوب حیران ہو رہے ہیں اور ان کی جانب سے ویڈیو کو شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔
یہ ویڈیو امریکا کے گرین کنٹری ولیج سینئر لونگ کی جانب سے فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کی گئی تھی جہاں بزرگ شہری رہائش پزیر ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شہری ورزش کی ایک قسم ڈرم ایکسرسائز کر رہے ہیں اور جوش و خروش کے ساتھ ڈرم بجا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 سال تک شادی شدہ زندگی گزارنے والی خاتون ’مرد‘ نکلی
ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے شیئر کیا جا چکا ہے جبکہ اس پر ایک لاکھ 50 ہزار کے قریب لائکس بھی آ چکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی بزرگ شہریوں کو خوش رکھنے کے لیے ادارے کی کاوشوں کو بھی سراہا جا رہا ہے۔