سونے کے سکوں کا خزانہ ڈھونڈنے والے کیساتھ کیا ہوا؟

Published On 02 February,2021 10:30 am

برلن: (روزنامہ دنیا) جرمنی میں سونے کے سکوں اور نقد رقم پر مشتمل خزانہ ملنے کے بعد شہری کو عدالتی چکر کاٹنے پڑے لیکن پھر بھی اس کے ہاتھ کچھ نہ آیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کے جنوبی مغربی شہر ڈنگلاگے کے باغات کی صفائی کرنے والی ایک کمپنی کے کارکن کو پلاسٹک کے ڈبے ملے جن میں سونے کے سکے موجود تھے۔ اس نے عدالت سے رجوع کر لیا اور خزانے کی ملکیت کا دعویٰ کر دیا۔

عدالت نے یہ دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا سونے اور رقم سے بھرے ڈبے کوئی گم شدہ خزانہ نہیں بلکہ اسے جان بوجھ کر چھپایا گیا تھا، اس لیے اس واقعے پر خزانے کی ملکیت کا قانون لاگو نہیں ہوتا اور وہ انعام کا بھی حق دار نہیں۔واضح رہے کہ جرمن قانون کے مطابق اگر کسی شخص کو کوئی گم شدہ خزانہ ملتا ہے تو وہ اس کا نصف اپنے پاس رکھ سکتا ہے ۔
 

Advertisement