چہرے کے پرانے ماسک سڑکیں بنانے کے کام آئیں گے

Published On 04 February,2021 08:32 am

کینبرا:(روزنامہ دنیا) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوویڈ19 کا کوڑا کرکٹ اب سڑکوں پر دکھائی دے رہا ہے لیکن کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے اس کچرے کو ایک خاص میٹریل میں بدل کر اس سے سڑکیں تعمیر کی جاسکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طرح ایک 30 لاکھ متروک شدہ ماسک کے ریشوں سے دو لائنوں والی ایک کلومیٹر سڑک بنائی جاسکتی ہے ۔ لیکن اب یہ حال ہے کہ دنیا بھر میں 93 ٹن ماسک کا اور پی پی ای کو ری سائیکل کرکے قابلِ استعمال بنایا جاسکتا ہے ۔ اس ضمن میں آسٹریلیا کی آرایم آئی ٹی یونیورسٹی کے ماہرین نے فیس ماسک کو روڈ کے خام مال کیلئے ری سائیکل کیا ہے ۔
 

Advertisement