دہلی:(روزنامہ دنیا) بھارتی شہر غازی آباد کے ایک رہائشی کو آن لائن ہراساں کرکے اس سے دس کروڑ روپے بھتے کا تقاضا کرنے والا مجرم کوئی اور نہیں بلکہ اسی شخص کا 11 سالہ سگا بیٹا نکلا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غازی آباد سے راجیو کمار نے مقامی پولیس کی سائبر کرائم برانچ میں شکایت لکھوائی کہ اس کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے اور
‘‘ہیکروں کا گروہ’’ ڈرا دھمکا کر ایک کروڑ روپے بھتہ وصول بھی کرچکا ہے ۔ پولیس کے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ نے فوراً اس کیس پر کام شروع کردیا۔
گزشتہ ہفتے جب اس کیس کا ڈراپ سین ہوا تو معلوم ہوا کہ وہ ‘‘نامعلوم ہیکر’’ اور بھتہ خور اسی شخص کا 11 سالہ بیٹا تھا جس نے پولیس کو مزید بتایا کہ ہیکنگ اور دوسرے سائبر جرائم انجام دینے کی ساری تربیت اس نے یوٹیوب پر موجود ‘‘معلوماتی ویڈیوز’’ اور اسی قسم کے دیگر ‘‘آن لائن ٹیوٹوریلز’’ کو دیکھ کر حاصل تھی۔