مونٹریال: (روزنامہ دنیا) کینیڈا کا برفیلا ہوٹل شائقین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل کی 2021 ورژن کی خوبصورت تصاویر جاری کر دیں۔
ہوٹل میں لگے برف کے خوبصورت فن پارے اور مجسمے دیکھنے والوں کا خون منجمد کر دیتے ہیں۔ سال 2021 کے سیزن کے لیے کینیڈا کے برفیلے ہوٹل میں دلکشن تبدیلیاں لائی گئی ہیں، ہوٹل میں منجمد فن پاروں اور مجسموں کی سیر دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔
برفیلے ہوٹل میں شادی بیاہ کی تقریب کے لیے برف سے ایک خوبصورت ہال بھی تراشا گیا ہے جس میں برف کے شاندار فن پارے رکھے گئے ہیں۔ ہوٹل میں لگے برف کے خوبصورت فن پارے اور مجسمے دیکھنے والوں کا دل موہ لیتے ہیں۔ ہوٹل میں بیٹھنے کیلئے برف کے خصوصی بینچ بھی تیار کئے گئے ہیں۔