53 سال قبل گم ہونے والا بٹوا واپس ملنے پر شہری حیران

Published On 06 February,2021 08:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) برسوں پہلے انٹارٹکا میں گم ہوجانے والے بٹوا امریکی شہری کو ترپن سال بعد مل گیا۔

انٹارکٹکامیں قدیم عمارت کو گرانے کے دوران پرانے لاکر کے پیچھے سے امریکی شہری کا بٹوا ملا، جس میں شناختی کارڈ، بحریہ کا کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوئی۔

مقامی حکام نے کئی سال کی تحقیقات کے بعد بٹوے کے مالک "پال گریشم "کو تلاش کیا جنکی عمر اکانوے برس ہوچکی ہے، اتنی پرانی چیز ملنے پر پال کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔
 

Advertisement