بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین سے ایک انوکھی خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال یا ہے جہاں پر ایک شہری اپنے جوتوں میں 150 کلوگرام وزن باندھ کر ورزش کرتا ہے۔
42 سالہ ژہینگ انشن گزشتہ 5 ماہ سے 150 کلوگرام وزن اپنے جوتوں میں باندھ کر ورزش کررہا ہے اور سب سے پہلے اپنے جوتوں میں 18 کلوگرام وزن باندھ کر ٹریننگ کا آغاز کیا اور اب وہ 150 کلو گرام وزن پاؤں میں باندھ کر ورزش کرتا ہے۔
چینی شہری کا کہنا ہے کہ جوتوں کا وزن اسکے وزن سے 2 گنا زیادہ ہے لیکن وہ اسے پہن کر 20 منٹ کے دوران 50 میٹر سے زیادہ تک چل سکتا ہے۔ ان وزنی جوتوں کو پہن کر روزانہ 200 سے 300 میٹر تک چلتا ہوں۔
ژہینگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 ماہ میں اس نے ان جوتوں کو پہننے کے بعد اپنے جسم میں واضح تبدیلی محسوس کی ہے۔ ان جوتوں کو پہننے سے پٹھوں اور پاؤں کی ہڈیوں کو مضبوطی ملی ہے اور اس سے خون کا دورانیہ بھی بہتر ہوا ہے۔