نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارت کی ریاست آندھر ا پردیش میں ایک مرغ نے اپنے پنجوں پر لگے تیز دھار بلیڈ سے اپنے مالک کو ہلاک کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ کروانے والوں کی تلاش جاری ہے کیونکہ بھارت میں مرغوں کی لڑائی غیرقانونی ہے اور اس میں ایک قتل بھی ہوگیا ہے ۔مقابلے کے دوران مرغے نے مالک کے ہاتھوں سے خود کو چھڑوانے کے دوران بلیڈ مارا جو مالک کی ران کے قریب شریان پر لگا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کا زیادہ خون بہنے کی وجہ سے وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلی ہی ہلاک ہوگیا تھا۔