سائبیریا میں واقع جھیل بیکل کے آبی پاؤں پر ٹکے پتھر

Published On 24 February,2021 11:18 am

سائبیریا:(روزنامہ دنیا) سائبیریا میں واقع جھیل بیکل کے آبی پاؤں پر ٹکے پتھر دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ کسی نے فوٹوشاپ سے جعلی تصاویر بنائی ہیں لیکن یہ اصلی ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تصاویرہرگز شعبدہ بازی نہیں بلکہ روس میں واقع دنیا کی سب سے بڑی اور گہری جھیل بیکل کا ایک منظر ہے ۔ اس عمل کو بیکل زین کہا جاتا ہے ۔سائبیریا میں واقع اس جھیل پر موسمِ سرما میں عجیب و غریب خدوخال نمودار ہوتے ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کا خیال ہے کہ تیزرفتار ہواؤں، برف کے پگھلنے اور دوبارہ جمنے سے یہاں خوبصورت نقوش بنتے ہیں۔ یہاں تک کہ بعض اجسام پر مجسمہ سازی کا گمان ہوتا ہے ۔ جھیل کے کنارے برفیلے ہوجاتے ہیں اور میتھین کے بلبلے جابجا دیکھے جاسکتے ہیں۔

ان میں زین بیکل کا عمل سب سے دلچسپ ہے ، ہموار پتھرپانی پر اس طرح دکھائی دیتے ہیں گویا وہ پانی کے اچھلتے ہوئے قطروں پر رکھے ہوئے ہیں۔اس پر یوکرائن اور بین الاقوامی ماہرِ طبیعات نے تفصیلی تحقیق کی ہے ۔
 

Advertisement