ایک منٹ میں دانتوں کی مدد سے 24 کین کھولنے کا ریکارڈ

Published On 22 February,2021 10:30 am

اوٹاوا:(روزنامہ دنیا) کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شخص نے ایک منٹ میں دانتوں سے سب سے زیادہ کین کھولنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اونٹاریو کے رہائشی چکی میڈی نامی شہری نے ایک منٹ میں 24 کین دانتوں کی مدد سے کھول کر عالمی اعزاز نے اپنے نام کیا۔عالمی اندراج کا ریکارڈ کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق میڈی نے ماضی کے تمام ریکارڈ برابر کر کے اپنا نام درج کرایا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایک منٹ میں گیارہ کین کھولنے کا ریکارڈ ریان سٹاک نامی شخص کے پاس تھا۔