خطرناک کوبرا سانپ کو بچانے کے لیے شہری نے پانی میں چھلانگ لگا دی، ویڈیو وائرل

Published On 19 February,2021 05:38 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جہاں پر شہری نے کوبرا کو مشکل میں دیکھ کر اپنی جان پر کھیل کر اسے بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے ایک گاؤں میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں چند افراد دکھائی دے رہے ہیں جو ایک کنویں کے قریب کھڑے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنویں میں ایک کوبرا سانپ ہے جو ڈوب رہا ہے اور پانی سے باہر نکلنے کی جدوجہد کر رہا ہے، ان افراد نے اس کوبرا کو بچانے کا فیصلہ کیا۔

پہلے ایک شخص کنویں کی دیوار پر ایک خاص پوزیشن میں کھڑا ہوتا ہے، اس کے بعد دوسرا شخص کنویں کے اندر چھلانگ لگاتا ہے اور پانی اچھال اچھال کر کوبرا کو پہلے شخص کی سمت بڑھنے پر مجبور کرتا ہے۔

بعد ازاں وہ شخص اپنے آپ کو بچاتے ہوئے کوبرا کو پکڑ لیتا ہے، کوبرا کو بچانے کے بعد اسے پلاسٹک کی بوتل میں بند کیا گیا جس کے بعد اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ان افراد کی بہادری کی تعریف کی جارہی ہے جنہوں نے اپنی جان پر کھیل ایک موذی جاندار کو بچا لیا۔

Advertisement