کیو: (روزنامہ دنیا) یوکرین میں ایک شخص نے محض اس بات پر قتل کا اعتراف کیا کہ پولیس جب اسے گرفتار کرنے آئے تو اس کے گھر کے سامنے سڑک پر پڑی برف صاف کردے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ شام ایک شخص نے پولیس کو فون کرکے کہا کہ اس نے اپنی والدہ کے ساتھی کو قتل کردیا ہے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ وہاں پہنچنے کے فوراً بعد پولیس کو پتا چلا کہ جس شخص کے قتل ہونے کا فون پر کہا گیا تھا وہ زندہ اور سلامت ہے اور اس پر کسی نے حملہ نہیں کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ قاتل نے فوراً اعتراف کیا کہ اس نے جھوٹی کال کی تھی کیونکہ میونسپل سروسز کے اہلکاروں نے صبح سڑک سے برف صاف تو کی تھی لیکن وہ اس سے مطمئن نہیں تھا۔پولیس حکام کے مطابق فون کرنے والے شخص کو جھوٹی شکایت کرنے پر تین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔