لاہور(نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا میں ایسی پراسرار مخلوق کو دریافت کیا ہے جسے غیر متحرک جانور قرار دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطا بق اس برفانی براعظم میں برٹش انٹارٹک سروے کی ٹیم کے اراکین فلیچر رونی آئس شیلف میں 4 ہزار میٹر گہرائی میں ایک چٹان کا تجزیہ کررہے تھے جب انہوں نے کچھ عجیب جانداروں کو دریافت کیا۔ سائنس دانوں کی اس تحقیق کے نتائج جرنل فرنٹیئرز ان میرین سائنس میں شائع ہوئے۔تحقیق میں پہلی بار غیرمتحرک جانوروں کو دریافت کیا گیا تھا۔ تحقیقی ٹیم نے ان جانوروں کو مسام دار آبی جانداروں کے طور پر شناخت کیا تھا اور اس دریافت نے سائنسدانوں کو دنگ کردیا تھا۔
محققین کا کہنا تھا کہ یہ دریافت ایک خوش قسمت حادثہ تھا جس نے مہم کی سمت کو بدل دیا اور ثابت ہوا ہے کہ اس براعظم کی آبی زندگی حیران کن حد تک خاص ہے ۔ سائنسدان اب تک محض ایک ٹینس کورٹ جتنے رقبے کا تجزیہ ہی کرسکے ہیں۔یہ آئس شیلف 15 لاکھ سکوائر کلومیٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہے ۔