خوفناک مگر مچھ ساحل سمندر پر 2 شارک مچھلیوں کو کھا گیا

Published On 14 February,2021 12:46 pm

سڈنی :(روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں ایک خوفناک مگر مچھ کی 2 شارکس کو کھانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو خوفزدہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ آسٹریلیا کے کوئنز لینڈ کے ساحل پر پیش آیا جسے ایک خاتون نے اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرلیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 4 فٹ طویل مگر مچھ پانی سے نکلا اور ساحل پر پڑے شارک کے 2 بچوں کو ایک ایک کر کے کھا گیا۔

شارک کو کھانے کے دوران مگر مچھ ساحل پر موجود افراد سے لاتعلق دکھائی دیتا ہے اور بغیر کسی کی طرف متوجہ ہوئے اپنا کھانا کھا کر چلتا بنا جبکہ اسے دیکھنے والے مبہوت ہو کر رہ گئے ۔