ایمسٹرڈیم: (روزنامہ دنیا) یورپی ملک نیدرلینڈز کے ایک پارک میں پڑی برف سے لپٹی پراسرار 'لاش' کی حقیقت سامنے آگئی۔ ایمسٹر ڈیم میں لاش کا معمہ حل ہوگیا جس نے پولیس اہلکاروں کو قہقہہ لگانے پر مجبور کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق گشت کے دوران پولیس اہلکاروں کو برف میں لپٹی ایک لاش دکھی، اہلکار پاس گئے اور اٹھانے کی کوشش کی تو پتا چلا وہ کوئی انسان نہیں بلکہ برف کے گالوں سے بنا ایک سنومین ہے۔ پولیس کو پارک کے اطراف پٹرولنگ کے وقت زمین پر جو انسانی جسم پڑا ملا وہ درحقیقت سنومین تھا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسروں کا کہنا ہے کہ جب واقعے کی حقیقت کا علم ہوا تو ہم ہنس پڑے، کسی نے بڑی مہارت کے ساتھ سنومین تیار کیا جس کی ناک پر گاجر رکھا ہوا تھا۔ تاہم پولیس اب تک سنومین تیار کرنے والے شخص کا پتا نہ لگا سکی۔