افریقی بکری نے بھارتی کسان کی زندگی بدل دی

Published On 15 February,2021 11:40 am

(روزنامہ دنیا) افریقی بکری کی بدولت غریب کسان مالا مال ہوگیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے کسان سندیپ پرس رام کی اس افریقی بکری کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار روپے ہے، جو ایک موٹر سائیکل کی قیمت کے برابر ہے۔

کسان کا کہنا ہے کہ بکری کا وزن روزانہ کی بنیاد پر تین سے ساڑھے 4 سو گرام تک بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے بکری کی بازار میں قیمت کئی گناہ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے بکری فارم کا کاروبار سال 2016 میں شروع کیا تھا، جس سے وہ اب تک لاکھوں روپے کما چکے ہیں۔

سندیپ پرس رام کے مطابق اس بکری کی خاص بات یہ ہے کہ بکری کا وزن روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 350 گرام تک بڑھ جاتا ہے جبکہ بکری کے بچے کے وزن میں 4سے ساڑھے 4 سو گرام تک اضافہ ہوتا ہے۔ ایک بکری 2 سے ڈھائی لاکھ روپے کماتی ہے ۔