لندن:(روزنامہ دنیا) ایک برطانوی کسان اپنے باڑے میں موجود بکریوں کے ساتھ ‘‘ویڈیو کال سروس’’ کے ذریعے ایک سال میں 50 ہزار پاؤنڈ سے زیادہ کما چکا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاٹ مکارتھی نامی اس کسان نے یہ سروس پچھلے سال مذاق ہی مذاق میں شروع کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ اگر کوئی اس کے باڑے میں موجود چھ بکریوں میں سے کسی ایک کو بھی ویڈیو کال پر دیکھنا چاہتا ہے تو اسے پانچ منٹ ویڈیو کال کا 5 پاؤنڈ معاوضہ دینا ہوگا۔ لاک ڈاؤن میں بند، اکتائے ہوئے لوگوں نے اس مذاق کو سنجیدگی سے لیا اور بکریوں کو دیکھنے اور ان کے بارے میں جاننے کیلئے ویڈیو کالز کرنا شروع کردیں۔
چند دنوں میں بکریوں کے ساتھ ویڈیو کالز اتنی مقبول ہوگئیں کسان کے تمام ملازمین الگ الگ سمارٹ فونز لے کر ‘‘صارفین’’ کو ویڈیو کال پر بکریوں سے رُوبرو کرتے ہیں اور ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔