لاہور: (ویب ڈیسک) جارجیا میں پیلے پینگوئن کی خوبصورتی نے سب کو حیران کردیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ جارجیا میں وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے ایک لاکھ 20 ہزار پینگوئن میں سے زرد رنگ کی پینگوئن کو ڈھونڈ نکالا۔
فوٹو گرافر نے دعویٰ کیا ہے کہ زرد رنگ کی پینگوئن آج تک کسی نے نہیں دیکھی ہوں گی اور وہ خود بھی اس پینگوئن کو دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔
فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ انٹارکٹیکا اور جنوبی اٹلانٹک میں دو ماہ کی فوٹو گرافی کے دوران انہوں نے اس زرد رنگ کی پینگوئن کو دیکھا تھا جس کے کالے پروں کی جگہ زرد رنگ کے پر موجود تھے۔
Probably the best thing I’ve seen today: Yellow Pinguin
— Democracy Bug (@DemocracyBug) February 19, 2021
“Belgian landscape and wildlife photographer Yves Adams captures ‘Never Before Seen’ Yellow Penguin”
Yves’ website: https://t.co/oowtKJaNVX pic.twitter.com/uhZzaZnIQy
تینتالیس سالہ فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ ہم نے فوٹو گرافی کے دوران اتنی بڑی تعداد میں پینگوئن دیکھیں تو ان کی تصویر لینے کے لیے رک گئے تاہم وہاں ہم نے ایک لاکھ 20 ہزار پینگوئن میں ایک سب سے الگ رنگت کی پینگوئن دیکھی جسے فوری طور پر اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
New gold edition penguin just dropped pic.twitter.com/BZPOgw85iQ
— Living Morganism (@ok_girlfriend) February 19, 2021