جھیل کا پانی سیاہ ہونے سے ہنس کی رنگت بھی تبدیل

Published On 23 February,2021 11:58 am

لندن:(روزنامہ دنیا) برطانوی جھیل میں کیمیل شامل ہونے کی وجہ سے سفید ہنس اچانک کالا ہوگیا،محکمہ جنگلی حیات نے تحقیقات شروع کردیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنس کے کالے ہونے کا واقعہ برطانوی ریاست انگلینڈ کے ویسٹ بری شہر میں پیش آیا جہاں ولٹشائر جھیل میں تیرتا خوبصورت سفید ہنس اچانک سیاہ ہوگیا۔جانوروں کے حقوق و صحت سے متعلق کام کرنے والی تنظیم رائل سوسائٹی کا کہنا ہے کہ جھیل میں نامعلوم مادہ شامل ہونے کی وجہ سے ہنس کی رنگت تبدیل ہوئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے ہنس کو جھیل سے نکال کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا ہے جہاں اسے نہلاکر صاف کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم مکمل طور پر سیاہی نکل نہیں سکی، ابھی ہنس کو مزید صاف کیا جائے گا تب تک وہ شیلٹر ہوم میں ہی رہے گا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس اور محکمہ جنگلی حیات نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ جھیل میں کیمیکل کہاں سے آیا ۔