انڈونیشیا: انسانی شکل والی شارک مچھلی نے دیکھنے والوں‌ کو حیران کر دیا

Published On 25 February,2021 10:51 am

جکارتہ:(روزنامہ دنیا) انڈونیشیا میں مچھیرے کے ہاتھ ایسی شارک مچھلی لگ گئی جس کا انسان نما چہرہ ہے، اس کی 2 بڑی آنکھیں، منہ اور ٹھوڑی بھی انسانوں سے ملتی جلتی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق انسانی چہرے سے مشابہہ شارک مچھلی انڈونیشیا میں ایک مچھیرے کے پاس دیکھی گئی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔اصل ماجرا یہ ہے کہ ٹینگرا نامی صوبے میں عبداللہ نورن مچھیرے کے جال میں ایک بڑی مادہ شارک مچھلی پھنسی جو حاملہ تھی، شہری نے مچھلی کا پیٹ چیرا تو اس میں سے تین بچے برآمد ہوئے ۔

تینوں میں سے دو عام شارک مچھلیوں کی طرح تھے لیکن ایک بچے کی شکل انسان نما لگی جس کی دو بڑی اور گول مٹول آنکھیں ہیں، مچھلی کا منہ اور تھوڑی بھی انسانوں سے ملتی جلتی ہے ۔عبداللہ نورن نے اس نایاب مچھلی کو اپنے پاس محفوظ رکھا ہوا ہے ۔ مچھیرے کا کہنا ہے کہ مچھلی کے بچے کو خریدنے کیلئے بہت لوگوں نے خواہش ظاہر کی لیکن میں نے انکار کردیا۔
 

Advertisement