نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک پیٹرول پمپ مالک نے نیرج چوپڑہ کے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں اعلان کیا ہے کہ وہ شہریوں کو دو دن مفت پیٹرول دیں گے تاہم شناختی کارڈ دکھانے کی شرط لازمی ہوگی۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ حالیہ ٹوکیو اولمپکس میں انڈیا کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے جولین تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
اس پیشکش کیلئے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے شرط بہت نرم رکھی گئی ہے، انھیں پیٹرول حاصل کرنے کیلئے صرف شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ نام کی تصدیق کے بعد اسے دو دنوں تک پیٹرول مفت ملے گا۔
پیٹرول پمپ مالک ایوب پٹھان نے اعلان کیا ہے کہ جس بھی شہری کے نام کیساتھ چوپڑا جڑا ہوگا، اسے دو دن تک 500 روپے تک مفت پیٹرول دیا جائے گا۔
Gujarat | Ayuub Pathan, a petrol pump owner in Bharuch, offers free petrol, up to Rs 501, to people who share their names with Olympic gold medallist Neeraj Chopra.
— ANI (@ANI) August 9, 2021
"It is our 2-day scheme to honour him. We re entertaining all valid ID Card-holding namesakes of Chopra," he said. pic.twitter.com/PAc43jYw6Q
ایوب پٹھان کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کا اعلان انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو کے مقابلوں میں انڈیا کیلئے سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کی کامیابی کی خوشی میں کیا ہے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشکش کرنے والے دریا دل پیٹرول پمپ کا مالک کا نام ایوب پٹھان ہے۔ موصوف کا تعلق ریاست گجرات کے شہر بھروچ سے ہے۔ اپنی اس انوکھی سکیم کی وجہ سے وہ راتوں رات انڈیا بھر میں مشہور ہو چکے ہیں۔