عجیب و غریب عمارت جس کی اینٹیں ہوا میں تیرتی ہیں

Published On 10 August,2021 11:23 am

نئی دہلی:(روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک عجیب و غریب طور پر تعمیر شدہ عمارت کو بین الاقوامی اعزاز کیلئے نامزد کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سورت میں قائم یہ عمارت اس طرح تعمیر کی گئی ہے جسے دیکھنے پر یوں لگتا ہے کہ اس میں لگی اینٹیں ہوا میں تیر رہی ہیں۔ عمارت کو ایک مقامی آرکیٹیکٹ اشیش پٹیل نے تعمیر کیا ہے ۔اس عمارت کی تعمیر میں اینٹوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھنے کے بجائے 2 سے 3 انچ کے فاصلے پر رکھا گیا ہے جبکہ انہیں لہریے دار شکل میں تعمیر کیا گیا ہے ۔

دیکھنے میں یوں لگتا ہے کہ یہ عمارت ابھی گر پڑے گی لیکن اسے نہایت مضبوطی سے تعمیر کیا گیا ہے ۔اب اس عمارت کو انگلینڈ کی برکس ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ، یہ ایوارڈ ان تعمیرات کو دیا جاتا ہے جن میں جدت پیدا کی گئی ہو۔ مذکورہ عمارت کی نامزدگی بھارت سے ہونے والی واحد نامزدگی ہے ۔
 

Advertisement