فلپائن میں ورلڈ اینمل ڈے کے موقع پر پالتو جانوروں کے لیے ڈرائیو تھرو نمائش کا اہتمام

Published On 04 October,2021 12:05 pm

منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن میں ورلڈ اینمل ڈے کے موقع پر پالتو جانوروں کے لیے ڈرائیو تھرو نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

دارالحکومت منیلا میں ہونے والے ڈرائیو تھرو ایونٹ میں لوگ بڑی تعداد میں پالتو کتوں کو لے کر آئے، مختلف نسل اور رنگ کے کتوں کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا مقصد لوگوں میں جانوروں کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے، منفرد نسلوں کے پالتو جانور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔


 

Advertisement