دنیا کا مقبول ترین ٹک ٹاکر جو ایک لفظ بھی نہیں بولتا

Published On 05 October,2021 10:50 am

پیرس:(روزنامہ دنیا) کورونا کی وجہ سے نوکری کھودینے والے خبانہ ‘خیبی لیمے ’ نے جب ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانا شروع کی تو انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ پوری دنیا میں مشہور ہوجائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب ٹک ٹاک پر ان کے گیارہ کروڑ سے زائد فین ہیں اور ان کی ویڈیوز پونے دو ارب مرتبہ دیکھی گئی ہیں۔ پہلے انہوں نے مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کیں، اس کے بعد باقاعدہ سوچ بچار کے بعد زندگی کے روزمرہ مسائل کے حل پر ویڈیو بنائیں جو بہت تیزی مقبول ہورہی ہیں لیکن اپنی ویڈیو میں وہ ایک لفظ بھی نہیں بولتے اور پھر بھی اپنا پیغام پہنچادیتے ہیں۔

لیمے کے مطابق خاموش رہنے سے ان کا پیغام دنیا بھر کے لوگ آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ اسی لیے وہ خاموش رہ کر اپنی ویڈیو بناتے ہیں۔خبانہ طویل قد کے مالک ہیں اور ان کے بھرے ہوئے ہونٹ چہرے پر تاثرات لانے میں مدد دیتے ہیں۔ خبانہ سینیگال میں پیدا ہوئے تھے اور اب وہ اٹلی میں رہائش پذیر ہیں۔
 

Advertisement