خطرناک سمندری طوفانوں کو نام کیوں دئیے جاتے ہیں

Published On 07 October,2021 09:24 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) لوگوں کے اذہان میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ سمندری طوفانوں کو نام کیوں دئیے جاتے ہیں اور کون ہے جو یہ نام دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دراصل جنوبی ایشیائی ممالک کا ایک پینل ہے ، جسے پینل اینڈ ٹروپیکل سائیکلون یا پی ٹی سی کہا جاتا ہے، اس میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، میانمار، تھائی لینڈ، مالدیپ، سری لنکا، عمان، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، یہ پینل سمندری طوفانوں کے نام رکھنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

2020 میں بننے والی نئی فہرست کا سب سے پہلا نام بنگلا دیش نے ‘نسارگا’ تجویز کیا، اس کیلئے مسقط میں پی ٹی سی کا 27 واں سیشن ہوا ،مجموعی طور پر 169 نام تجویز کئے گئے ،حالیہ طوفان گلاب کا نام پاکستان کا تجویز کردہ ہے ۔ ماہرین کیمطابق مختلف طوفانوں کو اگر خاص نام دے دئیے جائیں تو اس عمل سے لوگوں کو طوفانوں کو یاد رکھنے ،ان سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔
 

Advertisement