سڑک پر چلانے کی کوشش،جہاز پل کے نیچے پھنس گیا،ویڈیو وائرل

Published On 05 October,2021 04:18 pm

نئی دہلی:(دنیا نیوز)آپ نے جہازوں کو ہوا میں اڑتے تو دیکھا ہی ہو گا تاہم بھارت میں جہاز کو سڑک پر چلانے کی کوشش کے دوران جہاز پل کے نیچے پھنس گیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے یئرپورٹ کے قریب طیارے کو سڑک کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا تو اس دوران جہاز ایک پل کے نیچے پھنس گیا۔

— Deepak Sharma (@DeepakSEditor) October 2, 2021

کمپنی کے مطابق اس نے طیارے کو فروخت کر دیا تھا جسے نئے مالک کے پاس منتقل کیا جا رہا تھا۔ جہاز کے پل کے نیچے پھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی ہے۔
 

 

Advertisement