بندر رکشے میں بیٹھے شخص سے 1 لاکھ روپے چھین کر فرار

Published On 05 October,2021 08:21 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ٹریفک جام کے دوران بندر رکشے میں موجود شخص سے ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ کٹاؤ گھاٹ کے علاقے میں دن کے دوران پیش آیا، شہری رکشے میں دیگر دو افراد کے ساتھ سفر کررہا تھا اور نقدی کو تولیے میں لپیٹا ہوا تھا، بندر آیا اور نوٹوں سے بھرا تولیہ چھین کر درخت پر چڑھ گیا۔درخت پر چڑھنے کے بعد بندر نے تولیے کو جھٹکا تو کرنسی نوٹ چاروں طرف بکھر گئے ، رقم کا مالک شخص 56 ہزار روپے واپس حاصل کرسکا باقی رقم اس کے ہاتھ نہیں آسکی۔

بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہ ہونے کے سبب پولیس شناخت نہیں کرسکی کہ باقی نقدی کس نے لی۔علاوہ ازیں پیسوں کی چوری کا کوئی مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا کیونکہ کسی کے خلاف کوئی ثبوت پولیس کو نہیں ملا۔
 

Advertisement