بندر ایئر پورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں گھس گیا، ویڈیووائرل

Published On 02 October,2021 05:25 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے آئی جی آئی ائیرپورٹ پر بندر وی آئی پی لاؤنج میں گھس گیا۔ ائیرپورٹ اسٹاف کام چھوڑ کر بندر تماشا دیکھتا رہا۔

بندر نے وی آئی پی لاؤنج کے بار سے جوس پیا، مشینوں اور دیگر سامان کے ساتھ چھیڑخانی کرتا رہا ۔ اس دوران ائیرپورٹ کا عملہ سارے کام چھوڑ کر بندر کی حرکتوں سے لطف اندوز ہوتا رہا۔ بندر کا من بھر گیا تو چھلانک لگا کر سی سی ٹی وی کیمرے سے لٹک گیا اور وہاں سے چھت کی راستے باہر نکل گیا۔
 

Advertisement