نوک دار چونچ کی حامل اور اڑن میزائل ’سوئی مچھلی‘

Published On 04 October,2021 08:46 am

انڈونیشیا:(روزنامہ دناز) پتلی اور انتہائی سرعت کے ساتھ سفر کرنے والی اس عجیب و غریب مخلوق کو ‘نیڈل فش’ یا سوئی مچھلی بھی کہا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مچھلی کا منہ بہت نوکیلا اور لمبا ہوتا ہے جو اگر انسان کو چبھ جائے تو جان لیوا بھی ہوسکتا ہے ۔چونچ جیسے منہ والی سوئی مچھلی کا ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ یہ بہت تیزی سے تیرتی ہے اور اپنی زد میں آنے والے انسانوں کو نقصان پہنچاسکتی ہے ۔ دنیا کے کئی ممالک میں انسان اس سے زخمی ہوئے ہیں لیکن مرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے ۔

اگرچہ یہ مچھلیاں انسانوں کی دشمن نہیں لیکن وہ غصیلی ضرور ہوتی ہیں اور بہت رفتار سے سفر کرتی ہیں۔ نیڈل فش کشتیوں کی روشنی پر بھی جھپٹتی ہیں اور ان کی زد میں کشتی کے مچھیرے آجاتے ہیں۔ ان کے منہ میں باریک تیز نوکیلے دانت بھی ہوتے ہیں۔ تاہم شارک کے مقابلے میں ان کا خطرہ قدرے کم ہوتا ہے ۔
 

Advertisement