جلتی موم بتیاں منہ میں رکھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

Published On 08 October,2021 12:29 pm

نیویارک: (روزنامہ د نیا) خطروں کے کھلاڑی امریکی شخص نے منہ میں جلتی موم بتیوں کا ڈھیر لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نامی شخص نے اپنے منہ میں جلتی ہوئی 100 موم بتیاں ڈالیں اور پھر ان کو اپنے منہ میں 30 سیکنڈ تک رکھ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔

لوگوں نے ڈیوڈ رش کے ایڈونچر کی تعریف کی اور بہت سے نوجوانوں نے اسٹنٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔واضح رہے ڈیوڈرش اس سے قبل بھی کئی ریکارڈ بناکر ورلڈ بک میں جگہ بناچکے ہیں ۔
 

Advertisement