افغان بچی کی ’’مینا ‘‘ نے فرانسیسی زبان بولنا سیکھ لی

Published On 10 October,2021 11:29 am

ابوظہبی :(روزنامہ دنیا) افغان بچی کی ’’مینا ‘‘ فرانسیسی زبان بولنا سیکھ چکی ہے، اس نے فرفر غیر ملکی زبان بول کر لوگوں کے دل جیت لئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت بنتے ہی کئی افغان شہری ملک چھوڑ گئے ان میں ایک بچی بھی شامل تھی جس کے پاس ایک ’’مینا‘‘تھی اور وہ اسے ساتھ لئے ابوظہبی پہنچ گئی، وہاں سے افغان بچی اپنے خاندان کے ساتھ فرانس چلی گئی تاہم مینا کو اپنے ساتھ نہ لے جاسکی جسے ابوظہبی میں تعینات فرانسیسی سفیر کے حوالے کردیا گیا ۔

افغانستان سے ابوظہبی پہنچے والا یہ پرندہ فرانسیسی سفارتخانے میں رہ کر فرنچ زبان بولنا سیکھ گیا ہے۔ لوگوں کے سامنے غیر ملکی زبان فرفر بولنے کا مظاہرہ اسے  عوام میں مقبول بنا رہا ہے اور لوگ اس سے بات چیت بھی کرتے ہیں۔
 

Advertisement