دنیا کا عمر رسیدہ سفید گینڈا 54سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہارگیا

دنیا کا عمر رسیدہ سفید گینڈا 54سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہارگیا

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر ویرونا کے قریب چڑیا گھر پارکو ناتورا ویو کی ترجمان ایلیسا لیویا پیناچونی نے بتایا کہ دنیا کا طویل عمر کا  نونو ٹوبی   نامی سفید گینڈا کی جس کی عمر 54برس تھی چڑیا گھر میں زندی کی بازی ہار گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گینڈا اپنے آرام کرنے والی جگہ پر واپس جاتے ہوئے اچانک فرش پر گر گیا اور تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد اس کا دل کام کرنا چھوڑ گیا۔

پیناچیونی کا کہنا تھا کہ ٹوبی کو ٹینٹو کے میو سائنس میوزیم میں حنوط کرکے نمائش کے لیے رکھا جائے گا،جہاں وہ پانچ سال قبل مرنے والے چڑیا گھر کے ایک سفید شیر بلانکو کے ساتھ رہے گا۔