نیشنل کونسل آف آرٹس میں مجسمہ سازوں کے فن پاروں کی نمائش

Published On 20 October,2021 09:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں معروف مجسمہ سازوں کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

کورونا کے وار ختم ہوتے ہی شہر اقتدار میں ثقافتی سرگرمیاں بحال، پی این سی اے میں مجسمہ سازی کی نمائش میں نامور مجسمہ سازوں کے فن پارے توجہ کا مرکز رہے۔

پی این سی اے اسلام آباد میں مجسمہ سازی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا تو آرکائیو میں رکھے ماضی کے نامور مجسمہ سازوں کا کام ایک ہی جگہ دیکھنے کو ملا۔ لکڑی، پلاسٹک، پتھر اور فائبر سمیت مختلف دھاتوں سے بنے مجسموں کے ذریعے امن، محبت ، برداشت اور احساسات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

نوجوانوں نے ملک کے نامور آرٹسٹ کا کام ایک ہی جگہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشیں فن کی مختلف جہتوں سے متعارف ہونے کیساتھ تفریح کا بھی ذریعہ ہیں۔
 

Advertisement