راجستھان:(ویب ڈیسک) دنیا میں آئے روز عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور بھارت کو ان واقعات کے حوالے سے سرفہرست رکھا جائے تو بے جا نہ ہوگیا، ایسا ہی ایک واقعہ راجستھان میں پیش آیا جہاں پر حاملہ خاتون کی موت کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے پر لیڈی ڈاکٹر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ کے ایک ہسپتال میں حاملہ خاتون دوران زچگی ہلاک ہوگئی تھیں جس پر خاتون کے اہل خانہ نے لیڈی ڈاکٹرز کے خلاف مقمدمہ درج کرایا تھا۔
اس واقعہ کے بعد لیڈی ڈاکٹر ارچنا شرما اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، ان کے شوہر بھی ڈاکٹر بھی ہیں اور دونوں مل کر یہ ہسپتال چلایا کرتے تھے، خودکشی سے قبل رات گئے تک دیہاتیوں نے ہسپتال کا محاصرہ کر رکھا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی حاملہ خاتون کے اہل خانہ نےہسپتال کے باہر احتجاج بھی کیا تھا، مقدمے میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کو حاملہ خاتون کی موت کی وجہ بتایا گیا تھا جس پر ڈاکٹر ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔