روم: (روزنامہ دنیا) مشہور عالمی کمپنی نے دنیا کی سب سے پتلی دستی دستی گھڑی بنائی ہے لیکن قیمت میں اس چھوٹی سی گھڑی نے سب کو مات دیدی ہے، بلغاری آکٹو فنسمو الٹرا نامی یہ گھڑی صرف 1.8 ملی میٹر موٹی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لگژری گھڑی سینڈ بلاسٹڈ ٹائٹینیم سے بنی ہوئی ہے جبکہ اس کی پشت ٹنگسٹن کاربائیڈ سے بنی ہے۔ گھڑی کے اوپر بائیں جانب ایک کوئیک ریسپانس کوڈ ہے جو کہ نان فنجیبل اور میٹاورس کوڈ کے ساتھ رابطے کی سہولت دیتا ہے تاکہ مکینیکل دنیا کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑا جا سکے۔
گھڑی کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریبا 8 کروڑ روپے ہے۔ بلغاری واچ ڈویژن پروڈکٹ تخلیق کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیبریز بونا ماسا سٹیگلیانی کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ریکارڈ توڑے ہیں میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کیونکہ ہم نے بہت ہی نایاب چیز تیار کی ہے۔