نئی دہلی : (روزنامہ دنیا) بھارتی شہری نے بیس روپے چرانے کیلئے 3 دکانوں کا تالا توڑ ڈالا، تاجر برادری تالا توڑ وارداتیں دیکھ کر خوفزدہ ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر فتح پور میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی، دکاندار تالے ٹوٹے دیکھ کر شدید خوفزدہ ہو گئے۔ پولیس کو مطلع کیا، واقعے کی تفتیش شروع ہوئی، اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد بھی لی گئی۔
تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ تین دکانوں کا تالا توڑ کر چور نے صرف بیس روپے چرائے تھے تا کہ وہ کرکرے پاپڑ کھا سکے۔ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے جب چور کو گرفتار کیا تو پتہ چلا کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔ اس کا کرکرے پاپڑ کھانے کو جی چاہا، پیسے نہیں تھے تو اس نے دکانوں کے تالے توڑے۔